بیجنگ (آئی این پی)چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کی معلومات کے مطابق، بیجنگ کے وقت کے مطابق پیر کی صبح ایک بج کر سولہ منٹ پر، تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے کی خارجی سرگرمیوں کے دوران، شینزو 13 کی خلاباز ٹیم نے مل کر کام کیا اور کامیابی سے باہر نکلنے کے تمام طے شدہ کاموں کو مکمل کیا ۔خلابازجائی جی گانگاور خلاباز وانگ یاپھنگ بحفاظت تھیان حےکے بنیادی کیپسول میں واپس آگئے، اور ان کی باہر نکلنے کی سرگرمیاں مکمل طور پر کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔
یہ خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے مرحلے کے دوران خلابازوں کے باہر نکلنے کی تیسری سرگرمی ہے، شینزو- 13 خلاباز عملے کی پہلی خارجی سرگرمی ہے، اور چین کی خلائی تاریخ میں پہلی خارجی سرگرمی ہے جس میں خاتون خلاباز شامل تھی۔ خلابازوں کے باہر نکلنے کے دوران، ان کا خلا اور زمین سے بہترین رابطہ برقرار رہا، اور کیبن کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں بھی بہترین کوارڈی نیشن قائم رہی ۔ یہ سارا عمل نہایت کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔چین کی نئی نسل کے ایکسٹرو ویکیولر اسپیس سوٹس کی فعال کارکردگی، خلابازوں کی روبوٹک آلات کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت، اور باہر نکلنے والی سرگرمیوں سے متعلق معاون آلات کی فعالیت اور حفاظت کی مزید جانچ کی گئی۔
تازہ ترین مضامین
امریکہ کوویڈ-19 سے اموات میں 10 لاکھ کی حد عبور کر گیا
گلوبل لنک | امریکہ کوویڈ-19 سے اموات میں 10 لاکھ کی حد عبور کر گیا
شی ای، نمائندہ شِنہوا
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و...
چین کی سٹیمپ ٹیکس آمدنی میں19.3 فیصد اضافہ
بیجنگ(شِنہوا) چین کی سٹیمپ ٹیکس کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں19.3 فیصد اضافے کے ساتھ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 190ارب90کروڑ...
5ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوکی اسپین میں پروموشن تقریب کا انعقاد
میڈرڈ(شِنہوا) 5ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کو فروغ دینے کے لیے اسپین میں ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کیا...