لندن (آئی این پی)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت تاحال خدشات کا شکار ہے۔کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈکو حوصلہ افزا جواب نہیں دیا۔پی سی بی برمنگھم میں 28جولائی سے 8اگست تک ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی اور ایک اٹینڈنٹ کے ساتھ شرکت کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن کامن ویلتھ گیمز کی پیرنٹل پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے بسمہ معروف کو بیٹی کے ساتھ شرکت کی اجازت نہیں مل رہی۔کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ نے بسمہ معروف کے معاملے پر دو سپورٹ اسٹاف کم کرنے کا بھی پی سی بی کو کہا ہے۔ سپورٹ اسٹاف پہلے ہی کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے دو سپورٹ اسٹاف کو مزید کم نہیں کرنا چاہتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف کے معاملے کا فیصلہ 15مئی تک ہو جائے گا، 15 مئی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو اسکواڈ کو حتمی شکل دینی ہے۔ اب بسمعہ معروف کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا انہوں نے ایونٹ سے دستبردار ہونا ہے یا نہیں۔اس کے علاوہ بسمہ معروف کے پاس بیٹی کو چھوڑ کر ایونٹ میں جانے کا بھی آپشن موجود ہے۔ بسمہ معروف کے پاس پی سی بی کی پالیسی کے مطابق 50 فیصد اخراجات برداشت کرنے کا بھی آپشن ہے۔ پی سی بی پیرنٹل پالیسی کے مطابق 50 فیصد اخراجات اٹھائے گا۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...