کراچی(آئی این پی) ڈراپ ان پچز کا آئیڈیا ترک کرنے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں نئی پچز پر کام شروع کردیا گیاہے، پچز کی تیاری کے لئے مٹی بھی منگوالی گئی ہے۔پی سی بی نے نئی پچز پر کام شروع کردیا ہے، نئی وکٹوں کیلئے گجرانوالہ اور نندی پور سے مٹی منگوالی گئی ہے اسکے علاوہ آسٹریلیا سے بھی مٹی منگوائی گئی ہے جو آئندہ چند روز میں کراچی پہنچ جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں مجموعی پر دس سے بارہ پچز بنائی جائیں گی، پی سی بی حکام کے مطابق نئی پچز بیٹسمینوں اور بولرز دونوں کے لیے سازگار ہوں گی اور اس پر اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔پی سی بی حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئی پچز نئے ڈومیسٹک سیزن سے پہلے تیار کرلی جائیں گی، پچز کی تیاری کے باعث ویمن ٹیم کا تربتی کیمپ بھی حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں لگایا گیا ہے۔
تازہ ترین مضامین
پی آئی اے نے لاہور سے بھی ملائیشیا کیلئے پروازوں کا سلسلہ بحال کر...
لاہور(آئی ا ین پی ) قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی ملائیشیا کے لیے پروازوں کا سلسلہ...
جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، شیخ رشید
اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین...
سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے آرڈر آف...
ریاض (آئی ا ین پی ) سعودی عرب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف شاہ عبدالعزیز اعزاز سے نواز دیا...