سی ایم جی کے اولمپک چینل پر خصوصی کالم ’’اولمپکس اِن آرٹ‘‘ کا آغاز

بیجنگ (آئی این پی) چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ خصوصی پروگرام ’’اولمپکس اِن آرٹ‘‘ سی ایم جی کے اولمپک چینل پر باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا۔ ’’اولمپکس اِن آرٹ‘‘ ایک ثقافتی پروگرام ہے جو اولمپک ثقافت اور روح کو فنکارانہ نقطہ نظر سے پیش کرے گا۔ اس پروگرام میں فنونِ لطیفہ، ثقافت اور کھیلوں کے مستند ماہرین اور ریسرچ اسکالرز کو مدعو کیا جائےگا تاکہ سامعین کے سامنے ’’طاقت اور خوبصورتی‘‘ کے اولمپک ثقافتی اور فلسفیانہ مفہوم کو ظاہر کیا جا سکے۔
سی ایم جی کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شونگ نے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ اولمپک چینل چین میں کھیلوں کی کہانیاں سنائےگا، چینی سپورٹس کے جذبے کو اجاگر کرےگا ، کھیلوں کےبین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرےگا اور چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے لوگوں کے درمیان تبادلے کو فروغ دےگا۔ ’’اولمپکس اِن آرٹ‘‘ اولمپک روح کے مفہوم کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرےگا اور اولمپک تحریک اور ثقافت کو بھرپور طریقے سے فروغ دےگا۔