سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پابندی کاشکار تین کرکٹرز کی اپیل مسترد کر دی

کولمبو(آئی این پی)سری لنکا کرکٹ نے دورہ انگلینڈ میں بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزی پر پابندی کے شکار تین کرکٹرز کی اپیل مسترد کر دی۔سری لنکن میڈیا کے مطابق کوشال مینڈس، دنشکا گونے تیلکے، نیروشن ڈکویلا نے دورہ انگلینڈ میں بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزی پر عائد پابندی کے خلاف اپیل کی تھی۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے بغیر سماعت کے اپیل مسترد کر دی۔واضح رہے کہ تینوں کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک سال اور ڈومیسٹک کیلئے چھ ماہ کی پابندی کا سامنا ہے۔