سابق ویسٹ انڈین کرکٹر مارلن سیمیولز پر کرپشن کا الزام عائد ،14روز میں جواب طلب

دبئی(آئی این پی)ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر مارلن سیمیولز پر متحدہ عرب امارات میں محدود اوورز کے مقابلے کے دوران آئی سی سی کے انسداد کرپشن قواعد و ضوابط کی چار مرتبہ خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا گیا۔آئی سی سی نے بتایا کہ 2018سے ویسٹ انڈیز کی جانب سے نہ کھلنے والے مارلن سیمیولز پر الزامات ابوظبی میں کھیلی گئی ٹی ٹین لیگ سے متعلق ہیں لیکن کونسل نے تاریخ نہیں بتائی۔بتایا گیا کہ مارلن سیمیولز کسی بھی تحفے، رقم، مہمان نوازی یا ایسا کوئی بھی فائدہ جو انہیں بدنام کر سکتا تھا اور ساتھ ہی 750 ڈالر یا اس سے زائد مالیت کی مہمان نوازی کی رسید فراہم کرنے میں ناکام رہے۔آئی سی سی کا مزید کہنا تھا کہ سیمیولز نے انسداد کرپشن کے عہدیدار سے تعاون بھی نہیں کیا اور وہ معلومات چھپائیں، جو تحقیقات سے متعلق ہوسکتی تھیں۔مارلن سیمیولز کے پاس الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 روز ہیں۔40 سالہ مارلن سیمیولز پر ویسٹ انڈیز کی بھارت کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوران بھارتی بکی کو معلومات فراہم کرنے سے متعلق ٹیپ بر آمد ہونے پر 2008میں دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔