انگلینڈ کےسابق کرکٹر ڈیوڈ گاوور بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے

BIRMINGHAM, ENGLAND - AUGUST 03: Bob Willis (l) and David Gower who were members of England's greatest Test Team to mark England's 1000th Test Match pictured during day 3 of the First Specsavers Test Match at Edgbaston on August 3, 2018 in Birmingham, England. (Photo by Stu Forster/Getty Images)

لندن (آئی این پی)انگلینڈ کےسابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ڈیوڈگاووربھی پاکستان کرکٹ کے حق میں بول پڑے۔ڈیوڈگاوور نے کہا ہے کہ مجھے انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی،پاکستان میں صرف 4یا 5دن گزارنے تھے یہ کوئی سخت ببل نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جو جواز دیے وہ صرف خیالی ہیں جبکہ یہ معاملہ آسانی سے حل ہوسکتا تھا۔ سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈگاوور نے مزید کہا کہ مختصر دورے کےلئے14کرکٹرز تیار کرنا مشکل نہیں تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جب انگلش ٹیم کووڈ کا شکار ہوئی تو فوری نئی ٹیم کھڑی کردی گئی تھی۔اس سے قبل سابق انگلش کھلاڑی مائیکل ایتھرٹن بھی انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ناراض دکھا ئی دیے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ انگلش کرکٹ گورننگ باڈی اور کھلاڑیوں کے پاس موقع تھا کہ قرض اداکرتے، اس کرکٹ نیشن جس نے بہت چیلنجز کا سامنا کیا۔