پی ایس ایل 6، لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی

ابوظہبی(آئی این پی)پشاور زلمی کے خلاف جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 6 کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور کی ٹیم 6 میچز میں سے 5 میں کامیابی کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 6،6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، ملتان سلطانز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 پوائنٹس لے کر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دی۔