اداکار شان شاہد کا سیاست میں آنے کا عندیہ

لاہور (آئی این پی) فلمسٹار و ماڈل شان شاہد نے سیاست میں آنے کا عندیہ دیدیا۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک صحافی نے شان شاہد کو سینیٹر شان شاہد کہہ کر پکارا تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ شان نے جواب میں کہا کہ اگر مجھے موقع ملے تو کیوں نہیں، ملک کی خدمت کروں گا۔ شان شاہد کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت ایوانوں میں ہو یا سرحد پر ہر جگہ تیار ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن وار میں لڑنے کے لیے ایسے لوگوں کی ضرورت جو اس صورت حال کو جانتے ہوں۔