کراچی (آئی این پی) معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی سالگرہ کے ایک روز بعد اہلیہ اقرا عزیز کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کردیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر یاسر حسین نے سال 2020 اور 2021 کی تصاویر کا موازنہ کیا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ وقت کی تیزی کا احساس اس کے گزرنے کے بعد ہی ہوتا ہے۔ یاسر نے مزید لکھا کہ ایک لمحہ آپ زندگی سے سیکھ رہے ہوتے ہیں اور دوسرے لمحے آپ کے پاس کوئی سیکھنے والا آجاتا ہے۔ سالگرہ کے تحفے پر انہوں نے لکھا کہ ویسے تو تم کبیر کی شکل میں اس سالگرہ کا تحفہ دے ہی چکی ہو، لیکن تم نے میرے اور کبیر کے لیے جو کیا اس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ آخر میں یاسر نے اہلیہ سے سوال پوچھا کہ سالگرہ کی خوشی میں انسان جذباتی ہو ہی جاتا ہے، ہے ناں!۔
تازہ ترین مضامین
بنگلہ دیش میں چینی اقتصادی اور صنعتی زون کی تیاری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر...
ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی(بی ای زیڈ اے) اور چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن(سی آر بی سی) نے جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں چینی...
اسرائیلی کمپنیاں 7عرب ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع کرینگی
بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل کی 2 توانائی کمپنیوں نے پیر کے روز 7 عرب ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع کرنے کیلئے تعاون کرنے...
لبنان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
بیروت(شِنہوا)لبنان کی وزارت خارجہ نے شام پر اسرائیلی میزائل حملوں اور حملوں کیلئے لبنانی فضائی حدود کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت نے...