فلم انڈسٹری کوآگے بڑھنے کیلئے بہت سی منزلیں طے کرناہیں’ صبا قمر

لاہور (آئی این پی) معروف دلکش اداکارہ وماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کوآگے بڑھنے اور ترقی کرنے کیلئے بہت سی منزلیں طے کرناہیں۔ ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ ٹی وی سے وابستہ لوگوں نے فلم کے شعبے کی بحالی کیلئے جوقدم اٹھایا ہے وہ بہترین ہے۔ انہوں نے کہا فلم سے وابستہ افراد کو چاہئے کہ وہ ایسی کوششوں کی سپورٹ کریں اوراس عمل میں ان کے شانہ بشانہ چلیں، تاکہ فلم کا شعبہ ترقی کرے۔ صبا قمر نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کوترقی کی راہ پرآگے بڑھنے کیلئے ابھی بہت سی منزلیں طے کرنا ہوں گی تاہم ابھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری خوب اوپر جارہی ہے اور عوام بھی اسی طرح ان ڈراموں کو پسند کرتے ہیں جس طرح ماضی میں پاکستانی ڈرامے کوپسند کیاجاتا تھا۔