’’افریقہ پارٹنرز‘‘ میڈیا کوآپریشن فورم2021 کا انعقاد

بیجنگ ( آئی این پی)’’افریقہ پارٹنرز‘‘ میڈیا کوآپریشن فورم کا انعقاد کیا گیا ہے -سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور محکمہ تشہیر کے وزیر ہوانگ کھون منگ نےفورم سے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور افریقہ کے درمیان میڈیا تبادلوں میں تیزی آئی ہے۔دونوں فریق بامقصد ،معقول اور انصاف کی آواز کو بلند کرنے ، ایک دوسرے کے ساتھ مخلصانہ سلوک کرنے ،عوام کے درمیان تعلقات کو مشترکہ طور پر فروغ دینے پر زور دیا ۔ چین افریقہ دوستی کی دلوں کو چھو لینے والی کہانیاں بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے حالیہ چھٹے کل رکنی اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ایک صدی پرمحیط جدوجہد میں حاصل کردہ اہم کامیابیاں اور تاریخی تجربات پیش کرتے ہوئے چین کے لیے اگلی صدی کی جانب بڑھنے کا نقارہ بجایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئے سفر میں ہم پرامن ترقی، اصلاحات،کھلے پن اور کثیرالجہتی کے راستے پر گامزن ہوں گے، میڈیا، تھنک ٹینکس اور ثقافت سمیت دیگر میدانوں میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط کریں گے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے افریقی دوستوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
چائنامیڈیا گروپ کے ڈائریکٹر اور ایڈیٹر ان چیف شین ہائی سیونگ نے اپنی ویڈیو تقریر میں کہا کہ قدیم ’’بحری شاہراہ ریشم‘‘ سے لے کر موجودہ ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ تک، چین اور افریقہ ہمیشہ ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے ایک ہی سمت میں رواں رہے ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ افریقہ کے بارے میں ایک مقصدی اور متوازن نقطہ نظر، باہمی تعاون کے حقیقی جذبات کے ساتھ ایک بھرپور اور متنوع پلیٹ فارم سے رپورٹنگ کرتا ہے۔ اس نے ہمیشہ چین-افریقہ ترقی کی حمایت کرنے ، چین-افریقہ تعاون کامعمار بننے اور چین افریقہ دوستی کی تاریخ محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ،مستقبل میں افریقی میڈیا کے ساتھ تعاون اور تبادلوں کو مزید گہرا کرتا رہے گا، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرے گا اور چین-افریقہ ہم نصیب معاشرہ تشکیل دے گا۔
اس آن لائن فورم کی میزبانی چائنامیڈیا گروپ نے کی جس میں 40 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً ایک سو مہمانوں نے شرکت کی۔