کون بنے گا ہمارا سپر فین

بیجنگ (آئی این پی)چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے شروع گئی سرگرمی ’’کون بنے گا ہمارا سپر فین‘‘ کی بھرپور پذیرائی جاری۔ حالیہ دنوں چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کی سوشل میڈیا ٹیم نے ’’کون بنے گا ہمارا سپر فین‘‘ کے نام سے ایک سرگرمی میں شروع کی جس میں فیس بک پیج پر موجود اردو سروس کی معروف اینکرز چوشی، تبسم ، نورین اور عفت کی جانب سے اپنے پرستاروں سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ کیوں اِن پرستاروں کے شہر میں آئیں اور اِن سے ملیں؟ یہ اینکرز دلچسپ جواب دینے والے پرستاروں کے شہروں میں جائیں گی اور ان کے ساتھ لائیو ویڈیو شو کریں گی۔ اس دلچسپ سرگرمی کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔ اس دلچسپ سرگرمی کافیس بک لنک https://business.facebook.com/FM98DostiChannel/videos/600922594436702/
ہے۔ جہاں لاکھوں پرستار اپنے خیالات کا دلچسپ انداز میں اظہار کر رہے ہیں۔