میرا نے اپنی آنیوالی فلم کی تصویریں شیئر کر دیں

لاہور (آئی این پی) فلمسٹار میرا نے اپنی آنے والی نئی فلم کا پوسٹر اور تصویریں شیئر کر دیں۔میرا نے گزشتہ دنوں اپنی آنے والی نئی فلم جج مینٹل کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔کافی عرصے بعد میرا کا نیا پروجیکٹ فلم شائقین کو دیکھنے کو ملے گا جس کے لئے میرا کے پرستار پرجوش نظر آرہے ہیں ۔میرا کی جانب سے اب اس فلم کے سیٹ سے شیئر کی گئی تصویروں میں ان کے ہمراہ، اداکار سعود، جویریہ سعود اور جاوید شیخ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔