پاکستانی فلم انڈ سٹری کی رونقیں جلد بحال ہوں گی، فلم سٹار شان

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار شان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈ سٹری کی رونقیں جلد بحال ہونگیں ۔ایک انٹر ویو میں شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرناکسی فرد واحد کا کام نہیں اور مجھے اس بات کا قومی یقین ہے کہ آنیوالے دنوں میں فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال ہونگیں ۔ ایک سوال کے جواب میں شان نے کہا کہ فلمی شائقین کو بھی چاہیے کہ وہ سنیمائوں میںپاکستانی فلموں کو دیکھیں اور انکو کا میاب بنایا جائے کیونکہ فلمی شائقین کی توجہ سے پاکستانی فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے اس کے اثرات آہستہ آہستہ عوام کے سامنے آئیں گے ۔ شان نے کہا کہ فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ صرف ڈائریکٹر کو نہیں دینا چاہیے یہ سب کچھ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔