جھانوی کپور طاقتور خواتین سے متاثر

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی آنجہائی اداکارہ سری دیوی اور فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار بونی کپور کی بیٹی جہانوی کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے ارد گرد موجود طاقتور خواتین سے بہت متاثر ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ایسی خواتین کسی بھی چیز کے لیے کسی پر بھی انحصار نہیں کرتی ہیں۔جہانوی نے کہا کہ انھیں ان کی والدہ سری دیوی نے یہ بات سمجھائی تھی کہ میں اپنی شناخت خود بناوں اور کبھی کسی پر انحصار نہ کروں۔ میڈیا ادارے سے انٹرویو کے دوران جھانوی نے کہا کہ وہ اپنی ہم عصر عالیہ بھٹ، سارہ علی خان اور اپنی بہن سے کافی متاثر ہیں، کیونکہ یہ خواتین کسی پر انحصار نہیں کرتیں، اور میری ماں نے مجھے یہی سمجھایا تھا۔