جنت مرزا کی عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہوگئی

لاہور (آئی این پی) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے کہا ہے کہ ان کی ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے۔ ایک ٹی وی چینل سے انٹرویو میں جنت مرزا نے کہا کہ الحمداللہ! عمر بٹ اور میری بات پکی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔جنت مرزا نے کہا کہ جب اللہ تعالی نے چاہا تو میری اور عمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جب نیوز چینل پر اپنی منگنی کی خبریں دیکھیں تو میں حیران رہ گئی۔