ہالی ووڈ اداکارہ نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر بیلا حدید کی حمایت کردی

لاس اینجلس (آئی ا ین پی) ہالی ووڈ اداکارہ سوزن سیرینڈن فلسطین کی حق میں آواز اٹھانے پرفلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ اداکارہ سوزن سیرینڈن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماڈل بیلا حدید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی بہادری اور دلیری سے فلسطینی عوام پر ہونے والے اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ سوزن سیرینڈن نیاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہوں جو کہ نیتن یاہو کی نسل پرست حکومت کے خلاف لڑرہے ہیں۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہمیں اسرائیلی لوگوں کے لیے بھی دعا گو ہوں کہ وہ بھی سکون سے رہ سکیں۔ سوزن نے بیلا حدید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں بیلا حدید کی بہادری سے اپنے لوگوں کے ساتھ یکجہتی میں کھڑے ہونے پرحمایت کرتی ہوں جو تنہا ہوسکتی ہیں۔اداکارہ سوزن سیرینڈن کی جانب سے حمایت ملنے پر بیلا حدید نے اداکارہ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ بھی لکھا۔