ودیا بالن نے اپنی نئی فلم کا ٹیزر شیئر کردیا

ممبئی (آئی ا ین پی) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی آنے والی فلم ‘شیرنی’ کا ٹیزر جاری کردیا۔ انسٹاگرام پر ودیا بالن نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کا ٹریلر 2 جون کو جاری کیا جائے گا،جبکہ فلم بھی اسی ماہ ریلیز ہوگی۔ودیا بالن کے اکائونٹ پر فلم کے ٹیزر کو دو لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم کی کہانی جنگل سے متعلق ہے جس میں ودیا بالن ایک آفیسر کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔