اداکارہ جھانوی کپور نے پھر سے مصوری شروع کردی

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے پھر سے مصوری شروع کردی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جھانوی کپور نے اپنی نئی پینٹنگز کا خاکہ شیئر کیا۔ انھوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جو خاکہ شیئر کیا اس میں ساحل سمندر کے منظر کے ساتھ چاند کو بھی فریم میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سورج کی کرنیں سمندر کے پانی پر پڑتی ہوئی بھی دیکھائی دے رہی ہیں اور اس کے اتھ آسمان کو کالے بادلوں نے چھپایا ہوا ہے۔ اس خاکے کو شیئر کرتے ہوئے جھانوی نے لکھا کہ پینٹنگ کے دن واپس آگئے ہیں۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ جب جھانوی نے پینٹنگز یا اس کے بنانے کی اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کی ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ گزشتہ برس لاک ڈان کے دوران بھی اپنے اس فن کو مداحوں کے سامنے پیش کرتی رہی ہیں۔