ارسا غزل اور ساجد شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ ارسا غزل اداکار ساجد شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ ارسا غزل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شوہر ساجد شاہ اور سوتیلے بیٹے کے ہمراہ ایک خوشگوار موڈ میں تصویر شیئر کی۔ اداکارہ نے لکھا کہ میں میرے شوہر ساجد شاہ اور خوبرو سوتیلے بیٹے تبریز علی شاہ کے ہمراہ ۔ یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ارسا غزل نے اپنی شادی یا نجی زندگی کے حوالے سے کوئی بات انسٹاگرام کی زینت بنائی ہے۔ واضح رہے کہ ارسا غزل اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ہیں۔