ایسا کون ہے جس کا ایشوریا پر دل نہ آیا ہو’ ابھیشیک بچن

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ ایسا کون تھا جس کا ایشوریا پر دل نہ آیا ہو۔ایک پروگرام میں جب ابھیشیک بچن سے ایشوریا رائے سے پہلی ملاقات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جب وہ اداکارہ سے پہلی بار ملے تو وہ والد امیتابھ بچن کی ایک فلم کے پروڈکشن بوائے تھے۔ابھیشیک نے بتایا اداکار بوبی دیول ایشوریا رائے کے ساتھ فلم اورپیار ہوگیا کی شوٹنگ کررہے تھے اورایک دن بوبی دیول نے انہیں کھانے پرمدعو کیا تو اس وقت ان کی اداکارہ سے پہلی ملاقات ہوئی۔ابھیشیک سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا اداکارہ کوپہلی بار دیکھنے پریا شادی سے قبل ملاقاتوں کے دوران کبھی دل آیا تھا جس کے جواب میں ابھیشیک نے کہا کہ ایسا کون ہوگا جس کا ایشوریا کو دیکھ کردل نہ آیا ہو۔