سلمان خان کی نئی فلم رادھے کا ٹریلر ریلیز

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ‘رادھے’ کاٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ گزشتہ روز سلمان خان نے فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور سلمان خان کا نام بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔ایکشن سے بھرپور فلم ‘رادھے’میں سلمان خان ڈرگ مافیا سے لڑتے نظر آئیں گے۔ اداکار رندیپ ہودا فلم میں ولن کا کردار نبھارہے ہیں جب کہ ہیروئین کا کردار دیشا پٹانی نبھارہی ہیں۔جیکی شروف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں جب کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ایک گانے میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم رادھے گذشتہ سال عید پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا کے باعث ایسا نہ ہوسکا اور اب اس عیدالفطر کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔