میرا نے امریکا میں کاروباری دنیا میں قدم رکھ دیا’ جلد اپنا برانڈ لانچ کریں گی

ہیوسٹن (آئی این پی) فلمسٹار میرا نے کاروباری دنیا میں قدم رکھ دیا، جلد لپ اسٹک اور کپڑوں کا برانڈ لانچ کریں گی۔میرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بتایا وہ اس وقت امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں۔میرا نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ وہ میرا جی برانڈ بھی لانچ کرنے جارہی ہیں جس کے لیے ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل جلد بنایا جائے گا۔اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے کہا کہ یہاں میں نے انٹرویوز بھی دیے ہیں اور اب اپنا برانڈ لانچ کرنے جارہی ہوں کیونکہ میں پاگل نہیں ہوں۔