امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے سوشل میڈیا کو کچرا قرار دے دیا

لاس اینجلس (آئی این پی) امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے سوشل میڈیا سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کچرا قرار دے دیا۔36 سالہ کیٹی پیری نے سوشل میڈیا سے متعلق کچھ ٹوئٹس کئے جن میں انہوں نے سوشل میڈیا کو کچرا اور انسانی تہذیب کا زوال لکھا۔ تاہم انہوں نے اسکی وضاحت نہیں کی۔کیٹی پیری کی ٹوئٹس کو ان کے اکاونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور انہیں متعدد کمنٹس بھی لکھے۔اس سے قبل ماضی میں بھی کیٹی پیری سوشل میڈیا کے نقصانات پر بات کرچکی ہیں۔