سگنل توڑنے کا جرمانہ 300سے بڑھا کر ایک ہزار، بچوں کی ڈرائیونگ پر جرمانہ 300روپے سے بڑھا کر 5ہزار، لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر جرمانہ 600روپے کے بجائے اب 1500روپے ہوگا
پشاور(آئی این پی)خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک چالان اور جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا، آخری بار جرمانوں میں اضافہ 2011 میں ہوا تھا، ٹریفک جرمانوں میں 11سال بعد اضافہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ٹریفک پولیس نے ٹریفک جرمانوں میں 950فیصد تک اضافہ کیا ہے، جس کے بعد سگنل توڑنے کا جرمانہ 300سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس نے بچوں کی ڈرائیونگ پر جرمانہ 300روپے سے بڑھا کر 5ہزار روپے کردیا ہے۔پشاور ٹریفک پولیس کے مطابق غلط جگہ پر گاڑی پارک کرنے پر جرمانہ 100روپے کے بجائے 2 ہزار روپے وصول کیا جائے گا۔ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر جرمانہ 600روپے کے بجائے اب 1500روپے ہوگا۔ تیز رفتاری پر جرمانہ 300روپے سے بڑھاکر ایک ہزار روپے ہوگا جبکہ سیٹ بیلٹ کے بغیر ڈرائیونگ پر ایک ہزار روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور ٹریفک پولیس حکام کے مطابق چالان بڑھانے کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
تازہ ترین مضامین
پی آئی اے نے لاہور سے بھی ملائیشیا کیلئے پروازوں کا سلسلہ بحال کر...
لاہور(آئی ا ین پی ) قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی ملائیشیا کے لیے پروازوں کا سلسلہ...
جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، شیخ رشید
اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین...
سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے آرڈر آف...
ریاض (آئی ا ین پی ) سعودی عرب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف شاہ عبدالعزیز اعزاز سے نواز دیا...