وزیراعظم کی صدارتی محل آمد، شیخ محمد بن زایدال نہیان سے اظہارتعزیت

ابو ظہبی(آئی این پی)وزیراعظم میاں شہبازشریف نے یو اے ای کے صدارتی محل پہنچ کر شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر تعزیت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف یواے ای کے صدارتی محل پہنچے جہاں انہوں نے نومنتخب صدر یو اے ای شیخ محمدبن زایدال نہیان سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم لندن سے واپسی پر گزشتہ شب متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔ شیخ محمدبن زایدال نہیان سے ملاقات میں وزیراعظم نے مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید ال نہیان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔