ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا

LAHORE, PAKISTAN, APR 08: Punjab Assembly Opposition Leader, Hamza Shahbaz leaving after court case hearing, at High Court in Lahore on Monday, April 08, 2019. The Lahore High Court (LHC) granted Punjab Assembly Opposition Leader, Hamza Shahbaz pre-arrest bail till April 17 and restrained the National Accountability Bureau (NAB) from arresting him in cases pertaining to ownership of assets beyond means. (Babar Shah/PPI Images).

کراچی (آئی این پی)ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور ہفتہ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبی اور دادو میں پارہ 49 رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نواب شاہ، سکھر اور ڈیرہ غازی خان میں 48، لاڑکانہ میں 46، ملتان میں 45،لاہور، سکھر اور پشاور میں 44، فیصل آباد، سرگودھا اور جھنگ میں 43، اسلام آباد، کراچی اور حیدرآباد میں 41،کوئٹہ میں 36، گلگت میں 35، اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران شدید ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ جاریی کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر 16 مئی تک برقرار رہ سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 11 سے 4 بجے کے دوران شہری باہرنکلنے میں احتیاط کریں۔