آفتاب چوہدری آئی این پی کے ایڈیٹر مقرر، چارج سنبھال لیا،

اسلام آباد(آئی این پی) آفتاب محمود چوہدری کو انڈیپنڈنٹ نیوزپاکستان(آئی این پی ) کا نیا ایڈیٹر مقرر کردیاگیا جس پر انہیں سٹاف اور مختلف شخصیات کی جانب سے مبارکبادپیش کی گئی ہے۔ اس بات کا فیصلہ منگل کو چیف ایڈیٹر آئی این پی سید آصف صلاح الدین کی زیر صدارت یہاں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں ادارے کی بہتر ی کے لئے مختلف اقدامات اٹھانے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ فیصلہ کیاگیا کہ آئندہ آئی این پی کے تمام امور کی نگرانی آفتاب چوہدری کریں گے اور اس حوالے سے ان سے ہی رابطہ کیاجاسکے گا ۔ آئی این پی کے نئے ایڈیٹر نے اپنے عہدے کا فوری چارج سنبھال کرکام بھی شروع کردیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ادارے کی ترقی اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔