گوادر میں بانی پاکستان قائد اعظم کے مجسمے کو گرانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، سینیٹر آصف کرنامی

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ گوادر میں بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم کے مجسمے کو گرانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ پاکستان اور پاکستان پر کھلم کھلا وار ھے، یہ حرکت ناقابل قبول ھے، سینیٹر آصف کرنامی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نہ ھوتے تو آج ہم بھارت میں مودی جیسے قاتل کے رحم و کرم پر ھوتے۔