سینئر صحافی محمد نواز رضا کے کالموں کے پہلا مجموعہ ”روداد سیاست “شائع ہو گیا

اسلام آباد (آئی این پی)سینئر صحافی اور ممتاز کالم نگاروپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے صدر محمد نواز رضا کے کالموں کے پہلا مجموعہ ”روداد سیاست “شائع ہو گیا ہے کتاب مارکیٹ میں آگئی ہے یہ کتاب قلم فاﺅنڈیشن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر عبدالستار عاصم کے زیر اہتمام شائع ہوئی ہے یہ کتاب 304صفحات پر مشتمل ہے ان کے کالموں یہ مجموعہ 2014 سے 2020تک محیط ہے اور اسے تین حصوں میں شائع کیا جا رہا ہے۔ موجودہ کتاب میں یکم جون 2014 سے 31دسمبر 2015 کے کالم شامل کئے گئے ہیں سیاست کے طالب علموں کو ان کالموں کے ذریعے اس عرصہ کے دوران کی سیاست کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ان کالموں میں شیخ مجیب الرحمن، ذوالفقار علی بھٹو، میاں نواز شریف، بے نظیر بھٹو، عمران خان، چوہدری ظہور الہی، چوہدری نثار علی خان، سردار فاروق لغاری، محمد رفیق تارڑ، ممنون حسین، مولانا کوثر نیازی، چوہدری شجاعت حسین، میاں شہباز شریف شیخ رشید احمد سمیت متعدد سیاسی شخصیات بارے میں اہم انکشافات ہیں۔ روداد سیاست میں بیشتر کالم نواز شریف، چوہدری نثار علی خان، آصف علی زرداری، مریم نواز، عمران خان،میاں شہباز شریف کی سیاست کے بارے میں ہیں۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی محمد نواز رضا نصف صدی سے پیشہ صحافت وابستہ ہیں۔