راولپنڈی(آئی این پی ) راولپنڈی کی سب سے بڑی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں مسلسل لوڈشیڈنگ سے رہائشی عذاب میں مبتلا، سوسائٹی انتظامیہ کے جنریٹر اور متبادل انتظام کے دعوے دھرے رہ گئے، سوسائٹی کے رہائیشیوں نے واپڈا اور دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں راولپنڈی کی سب سے بڑی نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے فیز 4 اور فیز 7 میں ہر روز گھنٹوں بجلی کی بندش معمول بن چکا ہے،نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی فیز4کے132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن جبکہ فیز7میں 220کے وی کے گرڈ اسٹیشن پر طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے سوسائٹی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ بجلی بلوں کی مد میں 608ملین روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کی صورت میں آئیسکوانتظامیہ نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
تازہ ترین مضامین
انڈونیشیا ، بس حادثے میں 15 ہلاک، 16 زخمی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا کے مشرق میں سوموار کو ہونے والے بس حادثہ میں ڈاکٹرز اور سرکاری حکام کے مطابق 15 لوگ ہلاک...
چین ، جائیداد میں سرمایہ کاری میں 2.7 فیصد کمی
بیجنگ(شِنہوا) چین میں جائیداد کی پیشرفت بارے کی گئی سرمایہ کاری میں2022 کے پہلے چار ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 2.7 فیصد...
امریکہ ، چرچ میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک ،5 زخمی
لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی مغربی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے باعث 1 شخص ہلاک اور 5 دیگرزخمی ہو گئے ہیں۔
اورنج کاؤنٹی کےمحکمہ...