بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے،بلاول بھٹو

کراچی(آئی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری، غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے ؟ بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے،ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہیں بدلے، وزیراعظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے، عمران خان نے غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا، پیپلزپارٹی عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔