کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں رمضان فوڈ بیگ کی تقسیم کا منصوبہ مکمل کی کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اور ریلیف سینٹر(کرسلف)نے چار براعظموں میں 59 سے زائد ممالک کو انسان دوست اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔ اپنے پروگراموں اور اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وصول کنندگان میں بین الاقوامی ، علاقائی اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ ہم نے لاکھوں مستحقین کو دنیا بھر میں امداد فراہم کی ہے۔شاہ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کرسلف)نے ایک ملین امریکی ڈالر (پی کے آر 156000000) مالیت کے فوڈ بیگ بیگ منصوبے کو مکمل کیا جو قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور بلوچستان کی مقامی حکومت کے اشتراک سے تقسیم کیا گیا ۔رمضان المبارک میں اس منصوبے سے بلوچستان کے 10 اضلاع میں 124200 افراد مستفید ہوئے۔ کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے جمع ہونے سے بچنے کے لئے مستحقین کے دروازوں پر فوڈ بیگ تقسیم کیا گئے ۔ مستحقین کا انتخاب مقامی حکومت کی مدد سے کیا گیا۔د کی ، چاغی ، واشک ، پنجگور ، پشین ، خاران ، قلات ، سوہبت پور ، سبی اور لورالائی اضلاع میں 20700 فوڈ بیگ تقسیم کیے گئے۔ ہر بیگ میں 20 کلو آٹا ، 5 کلو چاول ، 5 لیٹر کا کھا نے کا تیل ، 5 کلو چینی ، 2 کلو گرام آٹا ، 2 کلوگرام کھجور ، 800 ملی جام شیر یں کی بوتل اور 950 گرام کالی چائے ہوتی ہے جو پورے کنبے کے لئے کافی ہے ۔ یہ پروجیکٹ سعودی بادشاہت کے ذریعہ انسانی ہمدردی کے منصوبوں کی چھتری میں شامل ہے ، جس کی نمائندگی کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اور ریلیف سینٹر نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لئے کی ہے۔