وزیراعظم نے امریکا میں پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا،عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں،انہوں نے اپنی جدوجہد اور اور مضبوط عزم سے ہمیشہ اپنے مخالفین اور ناقدین کو غلط ثابت کیا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امریکہ میں مقیم قابل فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کرکے تاریخ رقم کردی۔ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔ انہوں نے کہا عوامی وزیراعظم نے عوامی انداز سے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وژن رکھا