پاکستان میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں پر امارات کا اظہارِ افسوس

کراچی میں شدید بارش کے بعد ایک کار سیلاب زدہ سڑک پر سفر کر رہی ہے۔(شِنہوا)

ابوظبی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔ جمعرات کو اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کے عزاء واقارب سے اظہار تعزیت کرتے ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں کی جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں۔