واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے واشنگٹن میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکا کے لئے پاکستان کی برآمدات میں 23فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال برآمدات نے پہلی بار5 ارب ڈالر سے تجاوز کیا تھا اور اس سال جولائی سے مئی تک برآمدات 6.16 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ مسعود خان نے کہا کہ جون کے اعدادوشمار امریکا کیلئے برآمدات کے حجم میں اضافہ کرینگے، گزشتہ مالی سال امریکا سے پاکستان کیلئے درآمدات 2.4 ارب ڈالررہیں، جبکہ جولائی سے مئی کے دوران درآمدات 2.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ درآمدات میں اضافہ معمولی رہا، برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، امریکا اہم تجارتی پارٹنر ہے، پاکستان کی سب سے بڑی منزل برآمدات ہے۔ مسعود خان نے مزید کہا کہ سروسز، آئی ٹی سیکٹر میں پاکستانی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، برآمدات کا حجم بشمول سروسز، آئی ٹی 8 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔
تازہ ترین مضامین
بنگلہ دیش میں چینی اقتصادی اور صنعتی زون کی تیاری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر...
ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی(بی ای زیڈ اے) اور چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن(سی آر بی سی) نے جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں چینی...
اسرائیلی کمپنیاں 7عرب ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع کرینگی
بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل کی 2 توانائی کمپنیوں نے پیر کے روز 7 عرب ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبے شروع کرنے کیلئے تعاون کرنے...
لبنان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
بیروت(شِنہوا)لبنان کی وزارت خارجہ نے شام پر اسرائیلی میزائل حملوں اور حملوں کیلئے لبنانی فضائی حدود کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت نے...