پاکستان کو سعودیہ سے ادھار تیل کی فراہمی میں توسیع ملنے کا امکان

Photo taken on September 17, 2011 shows a Tullow Oil company offshore oil platform off the coasts of the French overseas department of Guiana. Anglo Dutch energy giant Shell announced on September 9, 2011 that it had discovered oil in deep waters around 150 kilometres (90 miles) off the coast of French Guiana following a joint venture drilling project with venture energy partners Total, Tullow and Northpet. AFP PHOTO / JODY AMIET

جدہ(آئی این پی) پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع کا امکان ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے تیل فراہمی کی سہولت میں اضافے کی درخواست کی تھی جس بنا پر پاکستان کو اس سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے اب 1.2ارب ڈالرکے بجائے 3.6ارب ڈالرکی سہولت ملنے کا امکان ہے جب کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرکا پیکج دیا تھا جس میں 1.2 ارب ڈالر کی مخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی۔