حرمین شریفین کی خدمت میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کیلئے صدر عام کاگائیڈنس روبوٹ کا افتتاح

مکہ مکرمہ (آئی این پی )حرمین شریفین کی خدمت میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کے لیے رئاسہ کی کوششوں کے تحت صدر عام نے گائیڈنس روبوٹ کا افتتاح کیا

صدرعام امور مسجد حرام ومسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے گائڈنس روبوٹ کا افتتاح کیا۔
صدر محترم نے افتتاح کے دوران کہا :حرمین شریفین کے زائرین اور حجاج کی خدمت میں ٹکنالوجی کا استعمال مثبت شکل میں ہوا ہے, خاص طور پر روبوٹ سے سوشل ڈسٹنسینگ کا مقصد پورا ہوگا, باین طور کہ مفتی اور سائل کے مابین نہ ہی باہمی لمس ہو گا اور نہ ہی باہمی قربت۔


روبوٹ کی خوبیوں میں سے یہ ہے کہ وہ حجاج ومعتمرین کو مناسک کی ادائیگی کے طریقہ کی رہنمائی کرتا ہے, مسجد حرام کے زائرین کےسوالات کا جواب دیتا ہے, اس میں مختلف زبانوں میں فوری ترجمہ کے اضافہ کا امکان, فاصلاتی طور پر مشائخ سے رابطہ کرنے کا امکان, ایک سے زائد زبانوں میں متعدد تعارفی ہدایات ڈالنے کا امکان ہے اور روبوٹ کو فاصلاتی طور پر کنٹرول کرنے کا امکان بھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ روبوٹ 11 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے, عربی ، انگریزی ، فرانسیسی ، روسی ، فارسی ، ترکی ، ملایو ، اردو ، چینی ، بنگلہ اور ہوسا۔

كما يحتوي الروبوت على شاشة ٢١ بوصة تعمل باللمس يمكن الاستفادة منها بعمل عدد من الخدمات التي تهم قاصدي المسجد الحرام من توجيه وإرشاد وإبداء رأي ٤ عجلات مزودة بنظام إيقاف ذكي تسمح بتحريكه بشكل أفضل وسلس،
نظام كاميرات أمامية وسفلية عالية الدقة والوضوح في نقل الصورة تسمح بالتقاط تصوير محيطي،
سماعات ذات وضوح عالي في الصوت، مايكروفون بجودة التقاط عالية تسمح بنقل واضح للصوت،
نظام الشبكة اللاسلكية واي فاي والذي يعمل على سرعة ٥ جيجاهرتز تمكن من انتقال أسرع للبيانات.

اسی طرح روبوٹ میں 21 انچ ٹچ اسکرین بھی موجود ہے, اس سے مسجدحرام کے زائرین سے متعلق کئی خدمات پیدا کرنے میں استفادہ کیا جا سکتا ہے، جیسے ہدایت ورہنمائی, رائے دینا وغیرہ
اس روبوٹ میں اسمارٹ اسٹاپنگ سسٹم سے لیس چار پہیے ہیں, اس کی مدد سے اسے افضل طریقے سے روانی کے ساتھ چلایا جاسکتا ہے۔


اس میں امیج ٹرانسمیشن کے لیے سامنے اور نیچے ایچ ڈی کمیرے کا سسٹم لگا ہوا ہے جس سے آس پاس کی تصویریں کلک کی جاسکتی ہیں۔
اس میں اعلی کوالیٹی کا ہیڈ فون اور نہایت عمدہ قسم کا مایکروفون لگا ہوا ہے جو آوازوں کے واضح اور صاف ٹرانسمیشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس میں وایر لیس وائی فائی سسٹم لگا ہوا ہے جو 5 جی بی کی رفتار سے چلتا ہے اور جو ڈاٹا کو تیزی سے منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔