خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر ہوگا الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ حفظہ اللہ مسجد نمرہ عرفہ سے عرفہ کا خطبہ دیں گے


مکہ مکرمہ (آئی این پی ) سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ خطبہ عرفات کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں منار الحرمین پلیٹ فارم اور ایف ایم پر نشر کیا جائے گا، 19 جولائی 2021 بروز پیر خطبہ12:30 مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق اور9:30 جی ایم ٹی کے مطابق شروع ہوگا، خطبہ کے ختم ہونے کے بعد آپ کسی بھی وقت سننے کے لیے خطبہ دستیاب پائیں گے، الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ حفظہ اللہ 9 ذی الحجہ 1442 کو مسجد نمرہ عرفہ سے عرفہ کا خطبہ دیں گے۔ جمعہ کو منارالحرمین کی ویب سائیٹ پر جاری بیان کے مطابق ” عرفہ” کے دن حاجی تہذیبوں کے اختلاف اور زبانوں کے تنوع کے باوصف دعا اور اللہ کی عبادت کے لیے اکٹھے ہوتیہیں ، وہ ایک ہی خطبہ، خطبہ عرفہ کو بغور سنتے ہیں ۔ چوں کہ مملکت سعودی عرب کی خواہش ہے کہ خطبہ کو پوری دنیا کے مسلمانوں تک پہنچایا جائے، اس لیے رئاسہ عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کو خوشی ہے کہ وہ خادم حرمین شریفین پروجیکٹ برائے خطبات حرمین شریفین و خطبہ عرفہ کے تحت عرفہ کے خطبہ کا ترجمہ دس زبانوں میں براہ راست پیش کرنے جارہا ہے ۔ خطبہ سننے کے لیے کیا کریں؟ 1۔ عرفہ کے دن ، خطبہ کے نشر کیے جانے کے مقرروقت سے پہلے منار الحرمین کی ویب سائیٹ پر مندرجہ ذیل لنک سے جائیں ۔ www.manaratalharamain.gov.sa 2۔ ترجمے کی زبان منتخب کریں 3۔ خطبہ سماعت فرمائیں خطبہ کے براہ راست نشر کیے جانے کا مقررہ وقت : سوموار (پیر) 19 جولائی 2021 خطبہ شروع ہوگا : 12:30 مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق 9:30 جی ایم ٹی کے مطابق خطبہ کے ختم ہونے کے بعد آپ کسی بھی وقت سننے کے لیے خطبہ دستیاب پائیں گے اللہ ہماری اور آپ کی نیکیاں قبول کرے

ادھرعاجل ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ سے دینی، ثقافتی رہنمائی کے پروگرام کیے جاتے ہیں۔ آگہی پروگرام 25 سے زیادہ زبانوں میں پیش کیے جا رہے ہیں۔مقدس مساجد کی انتظامیہ کے ماتحت ترجمے اور زبانوں کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر مشاری المسعودی نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ رہنمائی پروگرام کی بدولت زائرین سہولت و اطمینان کے ساتھ حج عمرہ و زیارت کے کام انجام دے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسجدالحرمین الشریفین کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر یہ سارے کام انجام دیے جارہے ہیں جبکہ سیکریٹری ترجمہ وتکنیکی امور احمد الحمیدی اس سارے پروگرام کی نگرانی کررہے ہیں۔ علاو ازیں مقدس مساجد کی انتظامیہ نیاس سال حج کے حوالے سے طواف کے لیے 25 ٹریک تیار کرلیے۔ مقدس مساجد کی انتظامیہ نے طواف کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نئے انتظامات کیے ہیں۔ مطاف میں جانے اور وہاں سے نکلنے کے لیے متعدد راستے بنائے گئے ہیں۔انتظامیہ نے مسجد الحرام اور اس کے صحنوں کی چوبیس گھنٹے سینیٹائزنگ کے لیے 5 ہزار کارکنان کی خدمات حاصل کی ہیں۔