سعودی عرب نے افغانستان میں امن واستحکام کی خاطر امن کانفرنس کے لئے غیر معمولی کوششیں کیں: ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس

مکہ مکرمہ (آئی این پی )امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہاہے کہ سعودی عرب نے افغانستان میں امن واستحکام کے قیام اوربرسرپیکار فریقوں میں مصالحت کی خاطر امن کانفرنس کے لئے غیر معمولی کوششیں کی ہیں ۔ مسجد الحرام میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ سعودی عرب نے افغانستان میں امن واستحکام کے قیام اوربرسرپیکار فریقوں میں مصالحت کی خاطر امن کانفرنس کے لئے غیر معمولی کوششیں کیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہاہے کہ میزائلوں اور ڈرونز سے شہریوں پر حملے کرنا دنیا میں انارکی پھیلانا ہے جبکہ عالمی برادری دہشت گردی کی مخالفت اور پرامن بقائے باہمی کا علم بلند کئے ہوئے ہے۔