بھارت کا افغان طالبان کے رہنماوں سے رابطہ

کابل(آئی این پی ) بھارت نے افغان طالبان کے رہنماں سے رابطہ کر لیا۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت نہ کرنے کے حوالے سے نئی دہلی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے اور بھارت نے افغان طالبان سے بات چیت کے لیے مختلف ذرائع استعمال کیے۔ بھارتی سیکیورٹی حکام نے گزشتہ چند ماہ میں نیشنلسٹ سمجھے جانے والے اور پاکستان ایران کے زیراثر نہ رہنے والے طالبان گروپوں سے رابطے کیے ہیں۔ افغان میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ رابطوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ جس میں ایک دوسرے کو پیغامات بھیجے گئے ہیں لیکن باضابطہ ملاقات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ پورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے افغان طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا برادر سے بات چیت کی گئی ہے جبکہ حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوری سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ افراد نے بھارت کی اس کوشش کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کا طالبان رہنماں سے رابطہ کرنا مثبت کوشش ہے جس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔