ایران نے انتہائی افزودہ یورینیم تیار کیا، آئی اے ای اے

تہران (آئی این پی ) جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے اندازوں کے مطابق ایران کے پاس 2,4 کلو گرام ایسا یورینیم موجود ہے، جو تقریبا جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آئی اے ای اے کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے اپریل سے اب تک 60 فیصد تک افزودہ یورینیم تیار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتنا زیادہ افزودہ یورینیم محض ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ریاستوں میں ہی تیار کیا جا سکتا ہے۔ تہران حکومت نے تاہم کہا ہے کہ اس نے اس یورینیم کی افزودگی طبی مقاصد کے لیے کی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایران اسے جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔