وزیراعظم7 مئی سے سعودی عرب کا 4روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان سات سے 10 مئی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی اشرفی اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔ عرب ویب سائیٹ کے مطابق اعلی سطح کے حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی سفیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچایا۔سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ولی عہد ان کے دورہ کے منتظر ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بیت اللہ کی زیارت اور رو ضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کے لیے بے تاب ہیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں طے پایا کہ وزیر اعظم 7 سے 10 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اعلی ٰسعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے