المالکی کا پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف، 60سال سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے مملکت میں پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گزشتہ 60سال سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔ جمعہ کو سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ 60سال سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان کی وڈیو سوشل میڈیا(ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے ان کی خدمات کو معاشرتی سطح پر پاک سعودی تعلقات کی ایک رخشندہ مثال قرار دیا اور کہاکہ پاکستانی ڈاکٹر نذیر احمد خان جو ساٹھ سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں، وہ مملکت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔انہو ں نے مزید کہاکہ بہت سارے پاکستانی ہمارے درمیان رہتے ہوئے سعودی معاشرہ میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔