فہیم الحامد نے ملکہ برطانیہ کے غم تنہائی کے حوالے سے ٹوئٹر پر برطانو ی اخبارات کی شہ سرخیاں شیئر کردیں

ریاض(آئی این پی )معروف تجزیہ کار اورسعودی عرب کے وزیربرائے میڈیا کے ایڈوائزر فہیم الحامد نے ملکہ برطانیہ کے غم تنہائی کے حوالے سے ٹوئٹر پر برطانو ی اخبارات کی شہ سرخیاں شیئر کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کومعروف تجزیہ کار اورسعودی عرب کے وزیربرائے میڈیا کے ایڈوائزر فہیم الحامد نے ملکہ برطانیہ کی تنہائی کے حوالے سے ٹوئٹر پر برطانو ی اخبارات کی شہ سرخیاں شیئر کیں جن میں لکھا تھا کہ ہماری ملکہ پہلی مرتبہ غم کے حوالے سے تنہائی کا شکار ہوئی ہیں اور انہوں نے شہزادہ فلپ کو الوداع کہہ دیاہے ۔جس کے جواب میں فہیم الحامد نے کہاکہ ملکہ اس غم میں تنہانہیں ۔ سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔