ایس سی او کسی بھی بیرونی طاقت کی رکن ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بھرپور مخالفت کرتا ہے،سیکرٹری جنرل

(فائل فوٹو)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی  دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پیلوسی کے چین کے علاقے تائیوان کے دورے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ ژانگ نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیلوسی نے چین کی سخت مخالفت اور سنجیدہ  تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کے تائیوان کا دورہ کیا، چینی حکومت نے اس دورے کی بھرپورمخالفت اور سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چین کے اصول  پربین الاقوامی برادری کا اتفاق رائے ہے اور یہ  بین الاقوامی تعلقات کابنیادی اصول ہے۔  ژانگ نے کہا کہ ایس سی او ون چائنہ  کے اصول پر کاربند ہے، کسی بھی بیرونی طاقت کی طرف سے اپنے رکن ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بھرپور مخالفت کرتا ہے، قومی یکجہتی کے تحفظ اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں تمام رکن ممالک کی حمایت کرتا ہےاورخطے میں امن، سلامتی اوراستحکام کو یقینی بنانے کے لیےرکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کوفرغ دیتا رہے گا۔