متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے

کویت میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدر شیخ خلفیہ بن زاید النہیان(مرحوم) چھ ملکی خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کے 30 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شریک ہیں ۔ (شِنہوا)

دبئی(شِنہوا) متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے ہیں۔

صدراتی امور کی وزارت نے وفات کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یو اے ای میں سرکاری سطح پر40 دن تک سوگ منایاجائیگا اور اس دوران ملک بھر میں پرچم سرنگوں رکھے جائیں گے جبکہ یو اے ای کی تمام وفاقی و مقامی وزارتوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کی سرگرمیاں بھی جمعہ سے لیکر 3 دن تک معطل رہیں گی۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی موت کی وجہ سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم سرکاری خبررساں ایجنسی کی جانب سے عربی میں جاری ایک بیان میں وزارت نے ملک کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر متحدہ عرب امارات کے عوام اور عرب اقوام سےتعزیت کا اظہار کیا ہے۔