روسی صدر اور جرمن چانسلر کا فون پریوکرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال

ماسکو(شِنہوا) روسی صدر ولادیمیر پوتن اور جرمن چانسلراولاف شولز نے جمعہ کوفون پریوکرین کی صورت حال خصوصاً انسانی ہمدردی کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔

 کریملن نے ایک بیان میں کہا کہ پوتن نے روس کے خصوصی فوجی آپریشن کی  وجہ اور بنیادی مقاصد کا تفصیل سے ذکر کیا اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے روس کی  جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ پوتن نے بتایا کہ اقوام متحدہ اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے نمائندوں کی شراکت سے ماریوپول کے ازوسٹال پلانٹ سے شہریوں کو نکالا گیا۔روسی صدر نے جرمن چانسلرکوروس یوکرین امن مذاکرات کے بارے میں اپنے موقف سے آگاہ کیا جوبنیادی طور پرکیف کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔

دونوں رہنماؤں نےمذکورہ امورپرمختلف چینلزکے ذریعے  بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا۔