عالمی میڈیا سربراہی اجلاس تبادلے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم ہے، قازق میڈیا رہنما

نور سلطان (شِنہوا) عالمی میڈیا سربراہی اجلاس  (ڈبلیو ایم ایس ) ایک منفرد پلیٹ فارم بن گیا ہے جو دنیا بھر کے میڈیا اداروں کے مابین  انتہائی اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال  کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

قازق میڈیا کے ایک رہنما اور  قازقستان کے اخبار ڈیلووائے کے چیف ایڈیٹر سیرک کورزوم بائیوف نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ 2009میں پہلی عالمی میڈیا سربراہی اجلاس  کے بعد سے اس  پلیٹ فارم نے میڈیا کے  مابین تعاون میں مسلسل استحکام  دیکھا ہے۔

بیجنگ میں منعقد ہونے والے چوتھے عالمی میڈیا سربراہی اجلاس  میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے والے کورزوم بائیوف نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے میڈیا  کے عالمی سربراہی اجلاس  کو تسلیم کیا جانا تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں میڈیا اداروں  کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

کورزوم بائیوف نے یہ بات واضح  کرتے ہوئے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری انقلاب کا روایتی میڈیا کی صنعت  پر گہرا اثر پڑ رہا ہے دنیا بھر کی میڈیا کارپوریشنوں پر زور دیا کہ وہ ویب سائٹس اور سماجی پلیٹ فارمز  کے ساتھ ساتھ  نئے پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات کی ترسیل کے نئے طریقوں  اور ذرائع  کو اپنائیں اور ڈیجیٹل دنیا میں اپنی پوزیشن مستحکم  کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کو روایتی میڈیا کے اصولوں اور اخلاقیات کی پاسداری  کرنی چاہیے۔